• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

مظفرآباد: تحریک انصاف کے وزارت عظمی کے امیدوار سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

سردار تنویر الیاس کو 33 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیئے۔ اسپیکر اسمبلی انوارالحق نے سردار تنویر الیاس کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتہ عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔

عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد 25 پی ٹی آئی ممبران کے دستخط کے ساتھ اسمبلی میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے بعد 5 وزرا کو کابینہ سے برطرف کرنے کے بعد انہوں نے خود استعفی دے دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

مستعفی ہونے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان گذشتہ سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئے اور آٹھ ماہ سے زائد عرصہ اس خطے کے وزیراعظم رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply