امریکہ؛شدید آندھی اور طوفان ،23افرادہلاک

امریکی ریاست مسیسیپی میں آندھی اورشیدیدطوفان سے تباہی جس کے نتیجے میں کم ازکم 23افرادہلاک ہوگئے۔

حکام کاکہناہے کہ آندھی اورشدیدطوفان کے پیش نظردرجنوں افرادزخمی اور چار تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مغربی مسیسیپی میں آئے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب گورنر ٹیٹ ریوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشہریوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔اورکہا کہ ہم نے متاثرہ افراد کیلئےمزید ایمبولینسز اور دیگر ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے طبی امداد کو فعال کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply