ایسا ملک جہاں شادی کرنے کے لاکھوں روپے ملیں گے

اٹلی کے شہر لازیو کی مقامی حکومت نے شادی کرنے والے جوڑوں کو لاکھوں روپے دینے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لازیو کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی صنعتوں کو نقصان ہوا ہے وہی میرج ہال اور شادی سے منسلک کاروباری برادری بھی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی دوبارہ بحالی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نو بیاہتے جوڑوں کو 2 ہزار یورو جو تین لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں کو شادی کے لیے ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کر سکتے ہیں جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم مل جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply