بائیں ہاتھ سے ریاضی کا تعلق

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے ریاضی میں بہتر ہوتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد ریاضی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ان کا دماغ زیادہ تیز ہوتا ہے۔ ایسے افراد منطقی فیصلے تیزی سے کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں اور چیزوں کو مختلف زاویوں سے سمجھ سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سلسلے میں کیے جانے والے سروے میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 2300 طالب علموں نے حصہ لیا۔ سروے میں انہیں ریاضی کے مختلف سوالات حل کرنے کو دیئے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بایاں ہاتھ استعمال کرنے والے طالب علموں نے دیگر کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوالوں کو درست انداز میں اور تیزی سے حل کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply