معروف اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

ماضی کے معروف اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکار مسعود اختر میں چند روز قبل پھیپھڑوں کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت مختلف رہنماؤں اور شوبز کے افراد نے مسعود اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

معروف اداکار کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک عہد ختم ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے گہر ے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی، وہ بہت مشفق انسان تھے اور کئی باری الحمرا کی گورننگ باڈی کا حصہ رہے، الحمرا کے لیے ان کی خدمات مثالی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ مرحوم کے اکلوتے بیٹے کا انتقال بھی 5 ماہ قبل ہوا تھا جس کے بعد سے ہی ان کی طبیعت ناساز رہنی لگی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply