• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وقار ذکی الیکشن دنگل میں انٹری، کون سا انتخابی نشان ملے گا؟

وقار ذکی الیکشن دنگل میں انٹری، کون سا انتخابی نشان ملے گا؟

کرپٹو کرنسی انفلوئنسر اور ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے سربراہ وقار ذکا نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں ہونے والے الیکشن میں ڈیجیٹل کرنسی کے سب سے بڑے وکیل وقار ذکا بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

ایک میگزین رپورٹ کے مطابق وقار ذکا اپنی نئی تشکیل شدہ سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پارٹی ( ٹی ایم پی ) کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

وقار ذکا نے الیکشن کمیشن سے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی جماعت ٹی ایم پی کے لئے ’’بلا‘‘ یا ’’ لیپ ٹاپ ‘‘ انتخابی نشان الاٹ کئے جانے کی درخواست کی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یادرہےٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا سینسیشن وقار ذکا ءنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بٹ کوائن کو فروخت کر کے الیکشن مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ بٹ کوائن کو فروخت کرکے اپنے پیسوں مہنگی گاڑی یا لگژری بنگلہ لینے کے بجائے پاکستان میں الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply