• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ،گوجرانوالہ،اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور ،گوجرانوالہ،اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے سبب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف شہروں میں عمارتیں خالی کروا لی گئیں۔

ملک کے دیگر شہروں خوشاب، میانوالی، سرگودھا،کوہاٹ ، شبقدر ایبٹ آباد اور لوئر دیر میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت زیادہ نہیں تھی تاہم اس کا دورانیہ طویل رہا جو 23 سیکنڈز تک بتایا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔دیگر علاقوں میں چترال، صوابی ، سوات، مانسہرہ اپر ہزارہ ڈویژن شامل ہیں جہاں شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply