• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت:اداکار کی سالگرہ کے پوسٹر لگانے والے 3 افراد ہلاک

بھارت:اداکار کی سالگرہ کے پوسٹر لگانے والے 3 افراد ہلاک

ھارتی اداکار کے 3 مداح ان کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا فلموں کے مشہور اداکار یش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے تین مداح سالگرہ کا پوسٹر لگانے کھمبے پر چڑھے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار یش نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کردیں اور تینوں مداحوں کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار نے تینوں فینز کے اہلخانہ کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکار یش نے کہا کہ آپ جہاں کہیں سے بھی میرے لیے نیک خواہشات بھیجیں گے وہ مجھے ملیں گی لیکن اس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر میرے لیے محبت کا اظہار کرنا کسی کے لیے بھی اچھا نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اداکار نے مزید کہا کہ اس واقعہ نے میری سالگرہ کو خود میرے لیے افسوسناک دن میں تبدیل کردیا۔ امید ہے کہ میرے مداح ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے ان کو اور مجھے تکلیف پہنچے کیونکہ مداحوں کی تکلیف میری تکلیف ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply