• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا

برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا

واگادوگو: برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کرلیا ہے۔ فوجی قبضے کے ساتھ ہی حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق  مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

ملک کے ٹی وی پر فوج کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے تمام افراد محفوظ ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ صدر روچ کا بورے جن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

Advertisements
julia rana solicitors

برکینا فاسو میں فوج نے ٹی وی پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مناسب وقت پر ملکی آئین کی طرف واپس آئیں گے لیکن اس میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ واپسی کب ہو گی؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply