دودھ،دال اور روٹی

دودھ،دال اور روٹی
سردار جمیل خان
قطری شہزادے کے خط اور میاں نواز شریف صاحب اینڈ فیملی کی رام کہانیوں سے ایک لطیفہ نما کہانی یاد آ گئی۔۔
رابرٹ اینڈ جولی (میاں/بیوی) یورپ کسی ملک کے شہری تھے۔ ایک دن رابرٹ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا تو جولی نے اپنے پڑوسی عاشق اینڈریو کو بلا لیا۔۔ کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ رابرٹ واپس آ گیا خوفزدہ جولی نے اینڈریو کو الماری میں چھپنے کا کہا اور خود قالین پر لیٹ گئی۔۔
رابرٹ گھر میں داخل ہوا اور جولی کو بے لباس حالت میں دیکھ کر پوچھا۔۔
رابرٹ:- یہ کس حال میں پڑی ہوئی ہو؟
جولی:- کیا کروں؟ گرمی زیادہ ہے سوچا ریلکس کر لوں۔۔
رابرٹ:- اوکے۔ مگر یہ مردانہ پیٹ شرٹ کس کی ہے؟
جولی:- پڑوسیوں کی واشنگ مشین خراب ہے، روزی اپنے خاوند کے کپڑے دے گئی ہے کہ یہ بھی دھو لینا۔۔
رابرٹ نے اوکے کہہ کر کوٹ لٹکانے کے لیے الماری کھولی تو دیکھا ننگ دھڑنگ اینڈریو کھڑا ہے
رابرٹ غصے میں چلاتے ہؤے
"بے غیرت تم یہاں کیا کر رہے ہو؟"
اینڈریو معصومیت سے بولا
"بھائی جب جولی کی دونو باتیں مان لی ہیں تو ایک بات میری بھی مان لو، میں ٹرین کا انتظار کر ہاہوں"
میاں نواز شریف صاحب کی ساری بے سروپا کہانیوں اور شیخ القطر کے خط کو اندرون خانہ پپلزپارٹی، اے این پی اور ایم کیو والے سچ مان رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن، ساجد میر اور اچکزئی وغیرہ تو سر عام وکالت کر رہے ہیں ایسے میں ڈر کاہے کا؟؟؟
جناب والا ایک خط امارت کے کسی شیخ کی طرف سے پیش کر دیجیئے جس میں لکھا ہو کہ"جب بھٹو مرحوم نے آپ کی پھوٹی کوڑی بھی چھین لی، آپکی مدال روٹی بھی چھین لی تو شیخ الامارات نے آپ کو 10 ملین درہم دیے تاکہ آپ فیکٹری لگا کر دال روٹی کو پورا کر سکیں"
قوم مان لے گی
پھر ایک خط سعودی شیخ کی طرف سے بھی پیش کیجیے جس میں درج ہو کہ،
"جب مشرف نے آپ سے سب کچھ چھین لیا بلکہ دو آف شور بیویوں اور سات بچوں کے باپ کا صرف دودھ ہی نہیں فیڈر اور پوؤڈر بھی چھین لیا تب پڑوسیوں سے بیگ لیکر، کپڑے پلاسٹک کے تھیلوں میں ٹھونس کر لٹے پٹے جب آپ جدہ پہنچے تو سعودی شیخ نے ترس کھاتے ہوۓ 15 ملین ریال ديے تاکہ آپ گزر اوقات کے لیے جدہ میں فیکٹری قائم کر سکیں۔
انہی فیکٹریوں کی خرید و فروخت سے جو پیسہ ملا اس پیسے سے آپ نے لندن کے لنڈا بازار میں فلیٹس خرید لیے"
قوم یہ بھی ضرور مان لے گی۔۔
نہ منی ٹریل کی ٹنینشن نہ استثنٰی کا واویلا۔۔
آپ کا کام آج بھی پرچیوں پر ہی چل رہا ہے تب تو پرچیاں ہی پرچیاں تھیں۔۔
نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی۔۔ رنگ چوکھا۔۔
امید ہے آپکی درد بھری روداد معزز عدالت بھی تسلیم کر لے گی اور جماعت اسلامی بھی۔۔
رہا عمران خان تو وہ ہے ہی "یہودی ایجنٹ" بقول مولانافضل الرحمن اور دانیال عزیز ،یہ پاکستانی "امیرالمؤمنین"کے خلاف یہودی سازش ہی تو ہے۔۔
امید واثق ہے کہ آپکی بریت کے بعد تینوں خطوط تکریم کے ساتھ قائد اعظم رح کی تصویر کے برابر لٹکا کر آپکو نشان حیدر دے دیا جاۓ گا۔۔
آخر ہماری عدالتیں اتنی بھی سر پھری اور آزاد نہیں ہیں کہ کسی کو ان مقدس خطوط پر سموسے پکوڑے رکھ کر کھانے کی اجازت دے دیں۔۔

Facebook Comments

سردار جمیل خان
کرپشن فری آزاد و خود مختار پاکستان کے لیے جدوجہد

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply