دنیا کا سب سے پہلا اونٹوں کا ہوٹل ۔۔منصور ندیم

دنیا کا سب سے پہلا اونٹوں کا ہوٹل ۔۔منصور ندیم/اس وقت سعودی عرب کے ریاض دارلحکومت میں King  Abdulaziz Camel Festival (Addition 6) چل رہا ہے جس کا آغاز یکم دسمبر سنہء 2021 میں ہوا تھا اس کا دورانیہ چالیس دن ہے، اور یہ پوری دنیا میں اونٹوں اور ان کی جمالیات کا سب سے بڑا فیسٹول ہے۔ اس میلے میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سمیت خلیجی عرب ممالک، امریکہ، روس اور فرانس جیسے دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے اونٹوں کے مالکان بھی موجود ہیں، اس میلے میں 1.4 ملین اونٹوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے ۔ یہ اونٹوں کا میلہ 32 مربع کلو میٹر کے دائرے میں  منعقد ہوا ہے،  اس کا اہتمام ریاض سے تقریبا سو کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقے الصیاھد میں ہوا۔- اس موقع پر ثقافتی اور تفریحی شو بھی ہوئے جن میں پانچ ہزار افراد شریک ہوئی۔ دنیا کے مختلف ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد میلہ دیکھنے پہنچتے رہے۔ میلے میں آنے کے لیے آن لائن سیاحتی ویزہ جاری ہوئے۔ ہوائی اڈوں، بری سرحدی چوکیوں پر بھی ویزے جاری ہوئے۔ اس میلے میں 33 ہزار تک اونٹوں کے مالکان شریک ہوئے اور 260 ملین ریال کے انعامات تقسیم ہوئے،

مگر اس میلے کی سب سے خصوصی بات یہ رہی کہ King Abdulaziz Camel Festival کے ایڈیشن 6 میں پہلی بار اونٹوں کا ہوٹل بنایا گیا ہے۔  سعودی دارالحکومت ریاض کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ یہاں دنیا بھر میں سب سے پہلے  اونٹوں کا ہوٹل کھولا گیا ہے۔ اس ہوٹل کا نام “تطمن” ہے جس میں اونٹوں کے آرام و راحت ککے لئے ہر طرح کی سہولیات دی جارہی ہیں، یہ ہوٹل 120 کمروں پر مشتمل ہے اور ہوٹل میں 50 سے زیادہ خدمت گار اونٹوں کی خدمت پر مامور ہیں، یہاں روم سروس، اونٹوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال سمیت تمام کاموں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ یعنی اونٹوں کو اس ہوٹل میں تمام فائیو سٹار سروس مہیا کی جارہی ہیں، جن میں اونٹوں کی سپیشل خوراک، گرم دودھ، کمروں کی صفائی اور موسم سرما کے پیش نظر انہیں گرم رکھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے- اس ہوٹل میں اونٹوں کے مالکان سے اونٹ کی رہائش کی مد میں ایک رات رہائش کا کرایہ  400 ریال ہے،  اونٹوں کے شوق رکھنے والے مالکان اس ہوٹل کی سہولیات سے بہت خوش ہیں، اونٹوں کو ہوٹل میں داخلے سے پہلے اونٹوں کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس اونٹ فیسٹول کے چھٹے ایڈیشن کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ  اس فیسٹول میں خواتین کےلیے بھی راونڈ مخصوص کیے گئے ہیں جس میں خواتین کو ہر قسم کے اونٹوں کے ساتھ مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ کئی اونٹوں کی مالک یہاں خواتین بھی ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply