دسمبر 2021 میں ٹیسلا چین نے ریکارڈ گاڑیاں فروخت کیں

(نامہ نگار :طلحہ نصیر)چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2021 میں ٹیسلا چین نے ریکارڈ گاڑیاں فروخت کی ہیں ۔معروف امریکی الیکٹرونک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا نے دسمبر میں چین میں تیار کردہ 70,847 گاڑیاں فروخت کیں۔ جو کہ 2019 میں شنگھائی میں مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے بعد سے سب سے زیادہ ماہانہ شرح ہے۔
ٹیسلا کی دسمبر کی فروخت، جس میں ایکسپورٹ کے لیے 245 گاڑیاں شامل تھیں، دسمبر 2020 میں فروخت کی گئی تعداد سے تقریباً تین گنا اور نومبر 2021 کی فروخت سے 34 فیصد زیادہ تھیں۔

CPCAکے اعداد و شمار کے مطابق، اس ریکارڈ فروخت نے سال 2021 میں ٹیسلا کی چین میں بنی کاروں کی کل فروخت کو کی تعداد کو کم از کم 473,078 تک پہنچا دیاہے۔
یہ تعداد 936,000 گاڑیوں میں سے نصف ہے جو امریکی کار ساز کمپنی نے گزشتہ سال عالمی سطح پر فراہم کی تھیں۔

ٹیسلا کی شنگھائی فیکٹری، جس نے 2019 کے آخر میں گاڑیوں کی فراہمی شروع کی، جرمنی اور جاپان کی طرح ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے الیکٹرک ماڈل 3 سیڈان اور ماڈل Y اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑیاں بناتی ہے۔

شنگھائی گیگا فیکٹری میں گزشتہ سال 484,130 گاڑیوں کی ڈیلیوری ہوئی جو 2020 کے مقابلے میں 235 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال، ٹیسلا کی چین میں بنی 160,000 سے زیادہ کاریں یورپ اور ایشیا کے 10 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

شنگھائی پلانٹ میں ٹیسلا کے 92 فیصد بیٹری میٹل پارٹس کے ساتھ اسپیئرز کی لوکلائزیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ری سائیکل ہونے کے قابل ہے۔
ٹیسلا کی بیجنگ میں مقیم مینیجنگ ڈائریکٹر ٹو لی نے کہا کہ دسمبر کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں ٹیسلا برانڈ مضبوط ہے اور یہ آپریشنل طور پر بھی “متاثر کن” تھا کیونکہ شنگھائی فیکٹری میں ایک ماہ میں اوسطاً 42,000 گاڑیاں بنانے کی صلاحیت تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply