کھیل کھیل میں

کبھی کبھی فارغ اوقات میں اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ پڑوسی پڑوسی کھیلتا ہوں۔۔۔
گڈا و گڑیاں آپس میں بانٹ لیتے ہیں، پھر دونوں بیٹیاں میرے گھر مہمان بن کر آتی ہیں۔۔
خوب لہک لہک کر، آنکھیں مٹکا مٹکا کر باتیں بھگارتی ہیں۔۔۔
میں ان کی باتیں سن کر بہت محظوظ ہوتا ہوں۔۔۔۔
ایک دفعہ، جب میں اپنی بڑی بیٹی سے اس کے گھر والوں کے بارے میں پوچھ رہا تھا تو وہ تمام معاملات بتانے کے ساتھ ساتھ ڈھیر ساری اپنے شوہر اور ساس کی برائیاں بھی گنوا بیٹھی۔
پھر اس نے میرے گڈے کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ “آپ کے منے کی مما کیسی ہیں؟” یہی وہ لمحہ تھا جب قدرت نے مجھے بھی موقعہ فراہم کیا جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ٹکا ٹکا کر اپنی بیوی کی برائیاں کرتے ہوئے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کیا۔۔
اسی دوران بڑی بیٹی کرسی سے اتری، اپنی گڑیا ایک طرف رکھی اور غصے میں پوچھنے لگی: “یہ آپ میری مما کی برائیاں کیوں کر رہے ہیں ؟”
اور پھر دونوں کھیل ختم کر کے چلتی بنیں۔۔
بتاؤ یار ….

Facebook Comments

فیصل جوش
اپنی جیسی کا ایک

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply