شادی تقریبات کے دوران ہی طلاق

بغداد: عراق میں شادی کی تقریبات کے دوران ہی دلہا نے اپنی دلہن کو طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دلہا نے شادی کے دوران ہی دلہن کو ڈانس کرنے پر طلاق دے دی۔ دلہن شادی کی تقریب کے دوران ڈانس کر رہی تھی اور اس میں گانے کے الفاظ بھی کچھ ایسے شامل ہوگئے جو دلہا اور اس کے خاندان کے افراد سے برداشت نہیں ہوئے اور وہ آگ بگولہ ہو گئے۔

دلہن جس شامی گانے پر رقص کر رہی تھی اس کے الفاظ تھے “میں تمہیں کنٹرول کروں گی اور تم پر غالب آجاؤں گی” یہ سنتے ہی دلہا اور اس کے اہلخانہ غصے میں لال پیلے ہو گئے اور تقریب کے دوران ہی دلہا اور دلہن کے خاندان کے درمیان بحث چھڑ گئی جس کا اختتام طلاق پر ہوا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مہنگائی کے باعث گھریلو ناچاکی میں اضافہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دنیا بھر سے خواتین عدالتوں میں طلاق کے دعوے دائر کرتی دکھائی دے رہی ہیں لیکن عراق میں دلہا نے تیز ترین طلاق کا ریکارڈ قائم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply