• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قرضے کی درخواست مسترد ہونے پر شہری نے بینک کو آگ لگا دی

قرضے کی درخواست مسترد ہونے پر شہری نے بینک کو آگ لگا دی

قرضے کی درخواست مسترد کیوں کی؟ بھارتی شہری نے مبینہ طور پر بینک میں ہی آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا، جہاں شہری نے بینک میں قرضے کی درخواست جمع کرائی تاہم بینک نے دستاویزات کی تصدیق کے بعد قرض کی درخواست مسترد کردی۔

جس کے بعد 33 سالہ شہری ہفتے کی رات بینک پہنچا اور کھڑکی توڑ کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کی اطلاع دھوان دیکھنے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے کی، تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے بینک کو 12 لاکھ روپوں کو نقصان ہوا ہے، پانچ کمپیوٹرز، پنکھے، لائٹس، پاس بک پرنٹر، کیش مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی اور کیش کاؤنٹر تباہ ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply