ڈاکٹر نے شہری کے معدے سے 187 سکے نکال لیے

بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد 58 سالہ شخص کے معدے سے 187 سکے نکال لیے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بگاکوٹ کے شہری کو پیٹ درد کی شکایت تھی، اور اس کی الٹیاں نہیں رک رہی تھیں جس کے بعد اس ٹیسٹ کرائے گئے تو پیٹ میں سکوں کی بھرمار دکھائی دی۔

ڈاکٹر نے کہا کہ مزکورہ شخص نفسیاتی مسائل کا شکار تھا اور گذشتہ دو تین ماہ سے سکے نگل رہا تھا۔

نگلے ہوئے سکوں کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو ہے، اسپتال نے مریض کی اینڈوسکوپی کی اور معدے سے 187 سکے نکال دیے جن میں 56 سکے پانچ، 51 سکے دو اور 80 سکے ایک انڈین روپے کے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہری کے معدے سے سکے نکالنے کے لیے دو گھنٹے کا آپریشن کیا گیا۔ بھارتی ڈاکٹر نے کہا کہ سکوں کی وجہ سے معدے کا سائز بہت بڑا ہو گیا تھا اور بہت سے سکے معدے میں مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تھے۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply