• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ میں کرونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 12لاکھ کیس سامنے آگئے

امریکہ میں کرونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 12لاکھ کیس سامنے آگئے

(مکالمہ وی ڈیسک) امریکہ میں کرونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 12لاکھ کیس سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز تین لاکھ بارہ ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا، ایک ہی دن میں ایک لاکھ اسی ہزار نئے کیسز ریکارڈ۔برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ۔

انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد برطانیہ میں جنوری میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار بیت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائی ہیں، کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply