• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی

عدالت نے علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ علی وزیر کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے، جس پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو مہینے فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا اور ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی.علی وزیر پر پی ٹی ایم کے پروگرام کے کراچی میں پروگرام کے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر جیل میں ہیں، آج سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply