چلو، ہار تسلیم کر لیں۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

چلو ، ہار جائیں
کہ اس پھیلتی، بڑھتی،افزود، ایزاد
آفت کے اغراق میں ہم فقط ایک تنکا ہیں
کم مایہ، کم پایہ ، اسفل
کف ِ خاک ہیں ۔ ۔اور یہ نحوست کا وارث
اقل، ایک ذرّہ۔۔۔مگر بالا تر
ہم پہ حاوی ہے، تفضیل و ترجیح میں ہم سے اونچا ہے قد میں

چلو، ہارتسلیم کر لیں
کہ اس پھیلتی، بڑھتی یلغار میں تو ہمارا زیاں ہے

اگر آنے والی نئی نسل تک
یہ وبا نسل در نسل
آدم کی اولاد کے ’جینز ـ میں  بس گئی ، تو ۔۔۔
اگر کل کی نسلوں کا ہر بیج اس کے تلے آ گیا، تو۔۔۔
خدا جانے کیا ہو

Advertisements
julia rana solicitors london

چلو، خس بدنداں ہو ں
جھک جائیں۔۔ اور ہار تسلیم کر لیں!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply