• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد سے تہران اور استنبول کیلئے مال بردار ٹرین کا افتتاح

اسلام آباد سے تہران اور استنبول کیلئے مال بردار ٹرین کا افتتاح

اسلام آباد سے ایران کے دارالحکومت تہران اور پھر ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لئے مال بردار ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کارگو ٹرین کا افتتاح کیا۔ ٹرین 12 دنوں میں یک طرفہ سفر مکمل کرے گی اور اس سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کارگو ٹرین کے بعد مسافر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ استنبول، تہران اسلام آباد مال بردار ٹرین کے آپریشنز کی بحالی خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تہران، استنبول مال بردار ٹرین راولپنڈی، لاہور، سکھر سے ہوتے ہوئے جمعرات کو سیپ زنڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین نوشکی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے زاہدان جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply