• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرتارپور بارڈر: سشما سوراج کی تقریب میں شرکت سے معذرت

کرتارپور بارڈر: سشما سوراج کی تقریب میں شرکت سے معذرت

لاہور: کرتارپور بارڈر کا کھلنا پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی نوید ثابت ہونے لگا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے خط میں پاکستانی اقدام کو خوش آئند قراردے دیا۔خط میں سشما سوراج نے کہا کہ وہ سنگ بنیاد کی تقریب میں مدعو کرنے پر اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کی مشکور ہیں، تاہم 28 نومبرکوان کا آنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی نمائندگی ان کے دو وزرا کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دعوت سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، ہم پاکستانی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیزی سے کرے گا۔ جس کی بدولت ہمارے شہری جلد اس راہداری کے ذریعے گوردوارہ کرتارپور صاحب پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کرسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply