• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود خان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود خان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مہنگائی، ٹکٹوں کی غلط تقسیم اور مقامی رہنماوں کے آپسی اختلافات شکست کی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں انتخابات میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے محمود خان کو اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دے دیں۔

دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی تردید کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ کوئی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش نہیں کی گئی، اس سے متعلق خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply