• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنرل بپن راوت کی موت:سوشل میڈیا پر مخالف پوسٹ کرنے والے 8 بھارتی گرفتار

جنرل بپن راوت کی موت:سوشل میڈیا پر مخالف پوسٹ کرنے والے 8 بھارتی گرفتار

بھارت میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت پر سوشل میڈیا پرمخالف تبصرہ کرنے والے 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اشتعال انگیز پوسٹیں کرنے والے8افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ایک شخص نےانسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ بپن راوت جہنم میں داخل ہونے سے پہلے ہی زندہ جل گیا تھا۔ اس شخص کو ہیلی کاپٹر حادثے کے چند گھنٹوں بعد ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے اس شخص کو اس کے دوساتھیوں سمیت راجھستان سے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بعد میں مزید 5 افراد کو اسی طرح کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بینک عملے کے ایک رکن کو اس الزام کے بعد کام سے معطل کر دیا گیا تھا کہ اس نے فیس بک پر مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ بپن راوت کی موت کی خبر پر ردعمل دیاتھا۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں بھی دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ یہاں کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے بھارتی فوجی کمانڈر کی توہین کرنے والے افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر آزادی اظہار رائے کی حالت پر عالمی ادارے تشویش کااظہار کرتے رپے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply