• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنسی استحصال کا شکار پاکستانی مرد ماڈل بھی سامنے آگیا

جنسی استحصال کا شکار پاکستانی مرد ماڈل بھی سامنے آگیا

پاکستانی شوبز اور فیشن انڈسٹری میں عورتوں کے بعد پہلی بار مرد بھی ٴمی ٹوٴ مہم کا حصہ بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل مجاہد رسول نے فوٹو گرافر عظیم ثانی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا ، گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔مجاہد رسول کے مطابق پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کا کلچر رائج ہے، جہاں طاقتور مرد شخصیات کی جانب سے نوجوان مرد ماڈلز کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانا معمول کا حصہ ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیش ٹیگ وی ٹو یعنی ہم بھی کے ساتھ سلسلہ وار پوسٹس کرتے ہوئے ماڈل مجاہد رسول نے کہا کہ وہ سات، آٹھ سال سے کامیابی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس دوران انہیں مسلسل جنسی ہراسانی کا سامنا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

Image result for mujahid rasool model

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ان سے معنی خیز انداز میں گفتگو کی جاتی ہے، چانس دینے کے لیے شرائط پر اصرار کیا جاتا ہے، اکیلے میں ملنے کو، قابل اعتراض تصویریں شیئر کرنے کو کہا جاتا ہے۔مجاہد رسول نے فوٹوگرافر عظیم ثانی سمیت مختلف نامعلوم شخصیات کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔مجاہد رسول نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والے اکیلے مرد ماڈل نہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply