• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی قومی سلامتی ایکٹ 2022، کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان شامل نہیں

امریکی قومی سلامتی ایکٹ 2022، کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان شامل نہیں

امریکی ایوان نمائندگان میں کابل پر طالبان کےکنٹرول پر پاکستان کے کردار سے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کردیے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی ایکٹ 2022 کے تحت امریکا کے سیکریٹریز برائے دفاع کو کانگریس کی کمیٹی کے سامنے تصدیق کرنی تھی کہ پاکستان کو حمایت فراہم کرنا امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں ضروری ہے۔

تاہم ترمیمی متن سے لفظ ’پاکستان‘ کو نکال کر افغانستان کے قریب کوئی بھی ملک لکھ دیا گیا، جس کے حقیقی متن میں طالبان کے کابل پر قبضے میں پاکستان کے کردار کی وضاحت طلب کی گئی تھی، اسے حذف کردیا گیا اور اس ریفرنس میں مزید کچھ شامل نہیں کیا تھا۔

ایکٹ میں امریکا کے انخلا اور اثرات کی تحقیقات کی تجویز دیتے ہوئے اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جانے کی شرط رکھی گئی ہے جو افغانستان کےقریب اور دور دراز پڑوسیوں کے کردار کا جائزہ لے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تاہم گزشتہ ہفتے سری لنکن فیکٹری مینیجر کی ہلاکت پر ملک میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی پاکستان کے دورے کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply