• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

ریاض: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ان کے فلمی کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا۔

العربیہ نیٹ نے بتایا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دیگر بھارتی فلمی ستاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آنے پر بیحد خوشی ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کو تہذیبوں کا سنگم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ ہنستے مسکراتے ہیں اور ان کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہو گی؟

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ سٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں۔

اداکار سلمان خان نے سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ریجن میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور جو کچھ یہاں دیکھا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

سلمان خان کے ساتھ موجود اداکارہ شلپا شیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں ریاض سیزن اور مملکت میں جو کچھ دیکھا ہے اس کے جمالیاتی پہلوؤں کے متعلق بالی ووڈ کے دوستوں کو بتاؤں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں جن میں سے 70 عرب کنسٹرٹ 6 انٹرنیشنل کنٹسرٹ، انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹرز شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply