پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہم غیرقانونی مقیم افغان واپس بھیج رہےہیں، افغان حکومت وہاں مقیم پاکستانی ہمارےحوالے کرے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک ہفتےمیں ایک ہزار غیر قانونی تارکین کوواپس بھیجاگیا ہے ، غیرقانونی مقیم افرادکےبعدرجسٹرڈمہاجرین کوبھی واپس بھیجیں گے۔
جان اچکزئی نے بتایا کہ سندھ سےتارکین وطن بلوچستان آنےکاسلسلہ آئندہ دنوں میں تیزہوگا، سندھ سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی منتقلی کے مسائل دورہوگئے ہیں، پنجاب سےبھی امیدکررہےہیں کہ انکاپروسس بھی تیز ہوگا، 80ہزار غیرملکی بلوچستان سے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں