گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے کرنیوالے قاتل کا اعتراف جرم

نئی دہلی میں شردھا نامی لڑکی کے قاتل آفتاب پونے والا نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کررہا ہے اور ملزم نے لاش کے ٹکڑے پھینکنے کے مقامات کے نقشے بھی فراہم کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اس کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو اتوار کو مہرولی کے جنگلات سے شردھا کی مزید باقیات ملیں جن کو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیے تھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply