• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گاڈ وٹ نے مسلسل پرواز کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا

گاڈ وٹ نے مسلسل پرواز کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا

جیٹ فائٹر کہلانے والے پرندے گاڈ وٹ نے مسلسل پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گاڈ وٹ نسل کے پرندے نے الاسکا سے آسٹریلیا تک 8 ہزار میل کا نان اسٹاپ سفر طے کیا۔

جیٹ فائٹر کہلانے والے پرندے نے 17 ستمبر کو الاسکا سے اڑان بھری اور بغیر رکے آسٹریلیا تک مسلسل پرواز کرتا رہا۔

پرندے پر شمسی توانائی سے چلنے والا ایک چھوٹا سیٹلائٹ ٹریکر لگایا گیا تھا۔ جس کے مطابق گاڈ وٹ نے سفر پورا کرنے کے لیے 239 گھنٹے تک یعنی 8 ہزار 108 میل کا بغیر رکے سفر طے کیا۔

خیال رہے گذشتہ سال گاڈ وٹ نے 7 ہزار 5 سو میل کا سفر بغیر رکے 11 روز میں طے کیا اور اس دوران وہ خوراک کے لیے رکا اور نہ ہی پانی پینے کے لیے اپنی پرواز روکی۔

سائنسدانوں نے پرندے کی پیٹھ کے نچلے حصلے پر ایک سیٹلائٹ ٹیگ لگا رکھا تھا جس کی مدد سے پرندے کے سفر سے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڈ وٹ پرندہ جیٹ فائٹر کی طرح ہے جس کے نوکیلے پر اسے طویل پرواز کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ اس سے قبل طویل فاصلے کی اڑان کا ریکارڈ 7 ہزار 145 میل تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply