مولانا مسعود اظہر کے انتقال سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبر چلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اپنے ہی عوام کے ردعمل سے اتنا بوکھلایا ہوا ہے کہ اس نے مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبر چلادی۔

تاہم مسعود اظہر کے اہل خانہ نے خبر کی تردید کرتے ہوئے ان کےزندہ اور خیر و عافیت سے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق جیش محمد کے سربراہ کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔ مسعود اظہر ناصرف زندہ ہیں، بلکہ خیر و عافیت سے ہیں مکمل تندرست ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اتوار کی صبح سے مسعود اظہر کے انتقال کی جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے۔ تاہم اب اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کے اعلیٰ حکام نے بھی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply