• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کے لوگ (ن) لیگ میں آنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں: مریم نواز

پی ٹی آئی کے لوگ (ن) لیگ میں آنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں: مریم نواز

  مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کیلئے  منتیں کر رہے ہیں.

تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ہے، چار سال میں جو تباہی مچائی گئی اس سے نجات حاصل کرنے میں چند سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا اور اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے، مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے اور ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے، توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے، سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے، خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے، فخر ہے کہ کارکن ہوں اور کارکنوں کے ساتھ ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply