کیا لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں؟

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔

ہمایوں سعید حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان پر بنی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے، اس سیریز سے متعلق انٹرویو دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ شہزادی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں اور یہ انہوں نے ڈاکٹر حسنات سے خود کہا تھا۔

ہمایوں سعید سے  سوال کیا گیا کہ کیا سیریز میں ان کے تمام مناظر نشر کیے گئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ مایک سین میں شہزادی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے کہا کہ وہ اُن کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اس سین کو فلمایا گیا تھا مگرڈراپ کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سپر ہٹ سیریزاور  بین الااقوامی انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے ہمایوں سعید کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply