مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات میں سوال پوچھا گیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف 5 چھٹیاں کی ہیں اور یہ چھٹیاں بھی صرف تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply