• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میں نے 14سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں، آصف زرداری

میں نے 14سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں نے 14 سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں۔

شہید بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نےجیل میں تاریخ کا علم حاصل کیا، جیل میں سوچتا رہا ،پڑھتا رہا، جیل میں انقلابات اورمختلف معاشروں پر علم حاصل کیا اپنی روح اور ذہن کو مضبوط کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کےتمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں میں مضمر ہے، موقع ملا تو پاکستانی وسائل بروئےکارلا کراس کےثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے، بینظیربھٹو نےنوجوانوں کوپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ نوجوان بینظیر بھٹو کی دو کتابیں ڈاٹر آف دی ایسٹ اور ری کنسلی ا یشن ضرور پڑھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply