• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان میں نشرہوگا، ایکٹ منظور

ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان میں نشرہوگا، ایکٹ منظور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022 ء کی منظوری دےدی۔ نیوز بلیٹن اور ٹی وی پروگراموں کو اشاروں کی زبان کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ کا نفاذ فی الفور پورے پاکستان پر ہوگا اور 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایکٹ کے تحت ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹالک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کو نشر نہیں کیا جاسکے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صدر مملکت کی منظوری کے بعد سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply