وہ بلڈ گروپ جس کیلئے گندم زہر سے کم نہیں

گندم اور اس سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال ہم سب بہت شوق سے کرتے ہیں، لیکن او بلڈ گروپ کے حامل افراد کو اس کے استعمال میں انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گندم اور اس سے بنی اشیاءمیں ‘لیسٹین’ ہوتا ہے، جو جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔ لیکن او بلڈ گروپ کے افراد کے لئے یہ انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

مشہور کتاب “Eat Right for Your Type” اور “Live Right for Your Type” کی مصنف ڈاکٹر پیٹر جے ڈی ایڈیمو لکھتے ہیں کہ لیسٹین کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، لیکن او بلڈ گرواپ والے افراد میں یہ عمل الٹ ہوتا ہے۔

اس بلڈ گروپ کے حامل افراد میں گندم کی وجہ سے جسم میں سوزش ہوتی ہے، مدافعتی نظام بہت زیادہ تیز ہونے کے ساتھ جسم کو ہی نقصان پہنچانے لگتا ہے اور یہ لوگ مدافعتی نظام سے منسلک بیماریوں جیسے وزن میں اچانک کمی، دماغی استطاعت میں کمی، جلد کی مسائل، تھکاوٹ، خشکی، بالوں کا گرنا، نظام انہضام میں خرابی اور جسم کا سن ہونا جیسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایسے پھل کھانے میں بھی ان افراد کو احتیاط کرنی چاہیے جن میں وٹامن سی زیادہ ہو جیسے مالٹے، بلیک بیریز، تربوز اور سٹرابریز ۔

ان لوگوں کے لئے انجیر، آڑو، خوبانی، سیب اور آم مفید ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہر صحت کا کہنا تھا کہ سبز پتوں والی سبزیاں او گروپ والے افراد کے لئے اچھی ہوتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں گوبھی، بند گوبھی ، مشرومز اور سبزیوں کے اچار سے اجتناب کرنا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply