سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا گیا

حکومت نے معاہدے کے مطابق تحریک لبیک سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا،تحریکِ لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیا گیا

اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے ہیں جس میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام بھی شامل ہے۔ اب تک 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے

سعد رضوی کو پنجاب حکومت نے نظر بند کر رکھا ہے،عدالت نے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا تا ہم حکومت نے اسے چیلنج کر دیا،سعد رضوی کی رہائی کے ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا جسے حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، سپریم کورٹ نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا تھا اور سپریم کورٹ نے کیس واپس ہائیکورٹ کو دوبارہ سماعت کے لیے بھجوا دیا تھا

نو اکتوبر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا فیڈرل ریویو بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا وفاقی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی دوسری نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیڈرل ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ سعد رضوی اگر کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائے

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

Advertisements
julia rana solicitors

اب حکومت نے تحریک لبیک پر سے پابندی بھی ختم کر دی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply