5میچز میں5 الگ کھلاڑی مین آف دی میچ

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں انوکھا ریکارڈ بنا لیا، پانچ میچ جیتے، ہر بار الگ الگ کھلاڑی نے مین آف دا میچ کا اعزازحاصل کیا۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان نے شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ شاہین افریدی نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں22رنز دے کر4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

افغانستان کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی آصف علی بنے۔ انہوں نے 7 گیندوں پر 4 لمبے چھکوں کی مدد سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔

نمیبیا کے خلاف میچ کے مرد میدان محمد رضوان قرار پائے۔ انہوں نے 50گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسکاٹ لینڈ کے خلاف یہ اعزاز شعیب ملک نے حاصل کیا۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply