ٹوئٹر کے 50 فیصد ملازمین نوکری سے فارغ

ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے ایک ہفتے بعد 50فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہوا۔ ملازمین نے بتایا ہے کہ انہیں جمعہ کے روز ای میلز موصول ہونی شروع ہوئیں، جن میں انہیں بتایا گیا تھا کہ کمپنی میں آپ کا آج آخری دن ہے۔ ایلون مسک کی طرف سے اپنے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر کی آمدنی میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایلون مسک کا مزید کہنا ہے کہ ایکٹیوسٹ گروپ ٹوئٹر پر اشتہارات دینے والوں پر دباو ڈال رہے ہیں، حالانکہ ہم نے ٹوئٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور ایکٹیوسٹ گروپوں کو رام کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے۔ وہ لوگ امریکہ میں آزادی اظہار کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹوئٹر کے ملازمین کی کل تعداد 7500 ہے۔ چنانچہ ایلون مسک کے اس فیصلے سے 3700 سے زائد ملازمین کی نوکری ختم ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply