سائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک میں جہاں آئے روز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وہی اب غریب کی سواری سائیکل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد لوگ سائیکل خریدنے کا سوچ رہے ہیں تاہم چین اور مقامی سائیکل کی قیمت میں دس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے سائیکل خریدنے کی چکر میں بازار جانے والے قیمتیں سن کرچکرا گئے ہیں۔ جہاں قیمتیں تقریبا پچاس فیصد بڑھ چکی ہیں۔

ڈیلرز کے مطابق جون کے مہینے میں نئے چائنہ سائیکل کی قیمت 12 ہزار روپے تھی، آج 22 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

باہر سے آنے والے استعمال شدہ سائیکلوں کی قیمت میں بھی 8000 روپے اضافہ ہوا ہے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply