• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آریان خان کیس سمیر وانکھیڑے سے واپس، دہلی یونٹ تفتیش کرے گا

آریان خان کیس سمیر وانکھیڑے سے واپس، دہلی یونٹ تفتیش کرے گا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کا کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڑے سے واپس لے لیا گیا ہے۔

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڑے سے آریان خان سمیت دیگر 6 کیسز بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔

julia rana solicitors

واضح رہے کہ این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڑے نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان سے کیسز واپس لیے جائیں۔

سمیر وانکھیڑے کا میڈیا میں پہلی مرتبہ نام اس وقت بہت زیادہ منظر عام پر آیا تھا جب انہیں بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے کیس کی تحقیقات سپرد کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ آریان خان کے کیس میں گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔ اس ضمن میں ایک گواہ نے باقاعدہ عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق اب سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم آریان خان کیس سمیت دیگر چھ کیسز کی تفتیش کرے گی۔ اسپیشل ٹیم دہلی یونٹ سے تعلق رکھتی ہے۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply