• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شوہر کو واٹس ایپ پر گالیاں، بیوی کو 56 لاکھ روپے جرمانہ

شوہر کو واٹس ایپ پر گالیاں، بیوی کو 56 لاکھ روپے جرمانہ

مصر میں واٹس ایپ پر شوہر کو گالیاں دینا بیوی کو مہنگا پڑ گیا، خاتون کو عدالت نے 33 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون مصر کے جنوبی صوبے قنا میں سرکاری ملازم تھیں۔

30 سالہ خاتون پر عدالت میں الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے واٹس ایپ پر اپنے شوہر سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ انہیں گالم گلوچ کے میسجز بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر کیوں ڈالیں؟ بیوی کو 93 ہزار جرمانہ

عدالت میں شوہر نے گالیوں بھرے میسجز کے اسکرین شاٹس پیش کیے اور مؤقف اپنایا کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو غلط کام کے لیے استعمال کیا۔

مصر میں 2003 کو ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔

اس سے پہلے دبئی میں خاتون کو عدالت نے بنا پوچھے خاوند کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر 2 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

40 سالہ خاتون پر استغاثہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے بنا اجازت اپنے خاوند کی گفتگو، فون نمبر اور تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دی تھیں، جس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خاتون کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی لیکن پوسٹ شیئر کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ عدالت نے خاتون کو پاکستانی چورانوے ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply