مودی کے جلسے پر دھماکہ، 4 افراد کو سزائے موت

بھارت میں چار ملزمان کو 2013 میں پٹنہ میں نریندر مودی کے جلسے سے قبل بم دھماکہ کرنے پر سزائے موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

گاندھی میدان میں ہونے والے اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 89 سےز ائد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید، دو کو دس سال قید اور ایک ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے گئے چھ افراد کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے ہے۔

20213 میں بھارتی وزیراعظم دھماکے ہونے تک جلسے کے لیے نہیں پہنچے تھے لیکن جلسہ گاہ پر ہزاروں کی افراد میں لوگ جمع ہو چکے تھے۔

دھماکوں کے بعد وہ جلسہ گاہ پہنچے اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا تاہم اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحقیقاتی ایجنسی نے 22 اگست 2014 کو 11 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا تھا جس کے بعد عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply