شوکت ترین مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر

حکومت نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ اورریونیو مقرر کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین اب وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپریل2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ آئین کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت شوکت ترین کو کے پی سے سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے کسی سینیٹر کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کا کونسا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

شوکت ترین ان دنوں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی استحکام جیسے مسائل پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ منگل کو بھی گفتگو جاری رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط (بجلی ٹیرف میں 1.39 روپے فی یونٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.49 سے 12.44روپے تک اضافہ) ماننے کے باوجود آئی ایم ایف اسٹاف اب بھی میکرو اکنامک فریم ورک سے مطمئن نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply