بجلی کی قیمت میں ایک روپے68پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 75 پیسے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپےفی لٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply