اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹریا کا شکار ہونے لگے

غزہ پٹی میں اسرائیلی عسکری مہم میں شریک فوجی اہلکار خطرناک بیکٹریا کا شکار ہونے لگے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ غیر معیاری کھانوں کے باعث فوجی مہلک بیکٹیریا کا شکار ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

متاثرہ اسرائیلی فوجی پیٹ کے امراض سمیت تیز بخار اور پیچش سے دوچار ہوئے، اسرائیلی شہری اپنی فوج کیلئے کھانا بجھواتے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہوجاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار 899 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply