• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیپیٹل ہل میں بم نصب کرنیوالوں کی نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر ز کا انعام

کیپیٹل ہل میں بم نصب کرنیوالوں کی نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر ز کا انعام

امریکا نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں پر اب ایک کی بجائے 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے کے 2 سال بعد بھی پولیس کو 350 مشتبہ افراد کی تلاش ہے جبکہ حملے کے الزام میں 950 افراد کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔ ایف بی آئی کو سیاسی جماعت کے دفاتر میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی کھوج اب بھی جاری ہے جس کے باعث پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام ایک لاکھ ڈالر سے 5 لاکھ ڈالرکردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کا کہنا ہے کہ6 جنوری2021 کے ذمہ داروں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث 950 ملزمان پرفردجرم عائد کی گئی۔ جس میں سے 484 ملزمان نے اعتراف جرم کیا اور 351 ملزمان کو سزائیں دی جاگئی جن میں 200 ملزمان کو 10 سال قیدسنائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply