• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے، ذبیح اللہ مجاہد

چین افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے، ذبیح اللہ مجاہد

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، اس سلسلے میں امریکا سمیت دوسرے ملکوں اور بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ افغان معاشرے کے معاشی مسائل کے حل کے لئے یہ رقوم بڑی اہمیت کی حامل ہیں اوریہ افغان عوام کی امانت ہیں جن کو جاری کیا جانا چاہئے۔

خواتین سے متعلق سوال پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان شریعہ کے احکامات اور قانون کے تحت خواتین کے حقوق کی حرمت کا خیال رکھیں گے، ہم یہ نہیں کہتے کہ بچیاں اسکول نہ جائیں، اس سلسلے میں طالبان ایک پالیسی وضع کر رہے ہیں، بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے داعش سے متعلق بھی بات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہے، طالبان افواج داعش کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں داعش سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ داعش کے متعدد محفوظ ٹھکانوں کو مسمار کیا ہے، داعش طالبان کیلئےکوئی بڑامسئلہ نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply