• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لڑکیوں اور خواتین کی حیض سے متعلقہ صحت و صفائی آگاہی ورکشاپ

لڑکیوں اور خواتین کی حیض سے متعلقہ صحت و صفائی آگاہی ورکشاپ

رپورٹ: سیدہ صبیح گُل – کراچی

۹، نومبر ۲۰۲۰ کو سینٹر اوو ایکسیلنس وومن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (COE, WCH AKU) آغا خان یونیورسٹی، پاکستان کی جانب سے لڑکیوں اور خواتین کی حیض سے متعلقہ صحت و صفائی کے بارے میں سندھ گورنمنٹ اور ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ پاکستان کے تعاون سے ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں سندھ گورنمنٹ، لوکل گورنمنٹ اور سول سوسائٹی کے بہت سارے نمائندوں نے شرکت کی، اس ورکشاپ کا مقصد لڑکیوں اور خواتین میں حیض سے متعلق صحت و صفائی کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔

اس سلسلے میں سینٹر اوو ایکسیلنس وومن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (COE, WCH AKU) آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ساجد صوفی کی سربراہی میں سندھ کے دیہی علاقوں میں ریسرچ کی گئی اور وہاں پر درپیش مسائل کے علاقائی سطح پر حل کے لیے میں منسٹرل ہیلتھ ہائجین (ایم ایچ ایم) کے جاری پروگرامز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انھیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سندھ ایجوکیشن کریکولم (Sindh Education Curriculum ) کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ خان کی سربراہی سینٹر اوو ایکسیلنس وومن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (COE, WCH AKU) آغا خان یونیورسٹی کے تعاون اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر سندھ کے ایم ایچ ایم گروپ کے ذریعے ان کاوشوں کو جاری رکھا جائے گا۔

 

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply