رائٹ ناؤ گروپ کی چوتھی سالگرہ۔۔حسین حیدر

نہ جانے کیوں چوتھی کہنے پر  دھیان بیوی کی طرف جاتا ہے ،حضرات یہ وہ چوتھی نہیں کہ جس پر مرد حضرات رنجیدہ ہوں کہ اب چوتھی کے بعد شرع میں  پانچویں کی اجازت نہیں ،نہ ہی خواتین  اس پرخوش ہوں کیونکہ بات واٹس ایپ کی چوتھی سالگرہ کی ہورہی ہے، بیوی کی نہیں۔ بیوی کے علاوہ اور بھی دنیا میں چیزیں ہیں جنہیں چوتھی ہونے کا شرف حاصل ہے مثلاً چوتھی کھیلنا جس میں شادی کےچار دن بعد نئے شادی شدہ جوڑے کو لڑکی کے بھائی لینے آتے ہیں اور لڑکی کے والدین کے گھر لے جاتے ہیں جہاں پربچے بچیاں لڑکے  لڑکیاں دولہے کے ساتھ طرح طرح کے ہنسی  مذاق کرتے ہیں؛ جن میں سرِ فہرست ہیں:

• دروازہ روکائی

• جوتا چھپائی

• گھٹنا پکڑائی

اس دن دولہا دلہن والے اکٹھے ہو کر آپس میں پھلوں کے ذریعے چوتھی کھیلتے ہیں، ایک دوسرے کو پھل کھینچ کھینچ کر مارے جاتے ہیں خوب نوک جھونک اور ٹھٹھے لگتے ہیں مگر یہ ہنسی خوشی ہمارے مُلا  صاحب کو زہر لگتی ہے ویسے تو مُلا لوگ نہ جانے کیوں ہر خوشی کے دشمن بنے پھرتے ہیں اور تو اور اپنا اعتراض مضبوط کرنے کے لئے بلاوجہ رسول پاک کو  بیچ میں ڈالتے ہیں مثلاً چوتھی کی رسم کے متعلق انٹرنیٹ پر ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ اس رسم میں فضول خرچی اور بیہودگیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں پایا جاتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے بھی نکاح فرمائے ان میں سے کسی بھی نکاح کے بعد انہوں نے چوتھی نہیں کھیلی ۔او مُلا صاحب  خدا کو مانو ہر بات میں رسولِ اکرم کو بیچ میں لانا کیا ضروری ہے

یہی عادت ہمارے مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی کی بھی تھی کہ چاہے ضرورت ہو نہ ہو جا و بیجا  رسولِ پاک ﷺ کو بیچ میں لے آتے تھے اردو کی چوتھی کتاب میں میں جو ۱۹۱۶میں لاہور سے چھپی تھی لکھا ہے کہ

اسراف و نواہی کے متعلق لکھتے ہیں کہ

یہ تو تھیں اردو کی ایک سو پانچ سال پرانی  چوتھی کتاب میں شادی کی ہدایات۔۔

بات شادی کی چل رہی ہے تو عصمت چغتائی کے ایک افسانے  ’چوتھی کا جوڑا‘ کا ذکر بھی ہو جائے یہ ایک ایسا افسانہ جسے آپ لوگوں میں سے کسی نے اگر نہ پڑھا ہو تو ہرگز نہ پڑھیں مجھ پر پڑھ کر کئی دن ڈپریشن طاری رہا ایسا بھی کیا دردناک افسانہ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 سائنس میں بھی ایک چوتھی سمت ہوتی ہے یہ بھی افسانہ لگتی ہے ہمیں تو تین ہی سمتوں کا پتہ ہے لمبائی چوڑائی اور اونچائی ،یہ سمتیں نظر بھی آتی ہیں ۔یہ چوتھی سمت کسی نے دیکھی ہو تو بتائے ،کہتے ہیں کہ وقت چوتھی سمت ہے عجیب سمت ہے جو کم ہی ہوتی جا رہی ہے۔ جیسے اس دنیا میں ہمارا وقت اور بڑھتی ہی جا رہی ہے جیسے ہماری عمر اور یہ تحریر لہٰذا بقیہ چوتھی چیزوں  کو سلام مثلاً چوتھے سال چوتھے مہینے اور چوتھے دن والی رسمِ بسم اللہ اور رائٹ ناؤ کی چوتھی سالگرہ کی گروپ ممبران کومبارکباد۔ 

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”رائٹ ناؤ گروپ کی چوتھی سالگرہ۔۔حسین حیدر

  1. تحریر تو یقیناً بہت خوبصورت ہے کیونکہ لکھنے والے حیدر صاحب ہیں
    حیرت صرف اس بات پر ہے کہ پوری تحریر میں رائٹ ناؤ گروپ کا ذکر صرف آخری نصف سطر میں آیا ہے
    اس تحریر کا اگر عنوان ہٹا دیا جائے تو پتا ہی نہ چلے کہ یہ رائٹ ناؤ کی چوتھی سالگرہ کے لئے تحریر کی گئی ہے

Leave a Reply